گوجرانوالہ ڈویژن کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آگیا،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کو چکرا کر رکھ دیا، ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں پر کنٹرول رکھنے میں بری طرح ناکام ہوگئے ۔دکاندار اپنی مرضی کے ریٹ پر سبزیاں فروخت کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں اور ان کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے جس پر شہری پریشان ہیں۔ ڈویژن بھر میں 200پرائس کنٹرول مجسٹریٹس تعینات ہیں لیکن پھرمیں مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتیں اپنی مرضی سے بڑھائی جارہی ہیں ۔ٹماٹر 30سے 48روپے کلو، پیاز 20سے 35، آلو10سے 22،ادرک 185، لہسن 140روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں ، قیمتوں میں اضافہ دس سے پندرہ دنوں میں ہوا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کا قیمتوں پر کوئی کنٹرول نہیں، مافیا کے افراد کی حکومت کے ساتھ ملی بھگت ہے جس وجہ سے سبزیوں کی قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ سبزیاں منڈی سے ہی مہنگی مل رہی ہیں ،جب سبزی منڈی سے سستی ملے گی تو وہ قیمتوں میں کمی کر دیں گے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments