ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیاگیا، سی پی او اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کردیاگیا ۔آر پی او طارق عباس قریشی نے کہا کہ شادی ، بیاہ اور دیگرخوشی کے مواقع پر شہریوں میں ہوائی فائرنگ کا رجحان پایا جاتا ہے ۔ہوائی فائرنگ اور معاشرے کے امن میں بگاڑ پیدا کرنیوالو ں کیخلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروئی عمل میں لائی جائے گی اور قانون شکن عناصرکے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے ساتھ ساتھ لائسنسی اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔اس سلسلے میں سی پی او اور ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ اپنے آفس میں پولیس افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس شہریوں کے جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے لئے کوشاں ہے ۔ شہریوں کو ہر صورت تحفظ فراہم کریں گے ۔ پولیس افسروں کا فرض ہے کہ وہ علاقے میں ہوائی فائرنگ کے تدارک کیلئے مناسب اقدامات کر یں۔ اگر کسی تھانہ کی حدود میں ہوائی فائرنگ ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور متعلقہ ایس ایچ او کیخلا ف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments