گوجرانوالہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی نئی انتظامیہ کی منظوری دے دی گئی

وزیر اعلیٰ کے دورہ گوجرانوالہ کے بعد سینئر وزیر عبد العلیم خان کی زیر صدارت اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی نئی انتظامیہ کی منظوری دے دی گئی ،گوجرانوالہ سالڈ ویسٹ کیلئے کمشنر کو چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر کو ایم ڈی لگا دیا گیا، 2ہفتے میں گوجرانوالہ کے مسائل کے حل کیلئے افسر وں کو ٹاسک سونپ دیا گیا ، دورہ گوجرانوالہ کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی مسائل اور شکایات پر برہمی کا اظہار کیا تھا ۔سینئر وزیر نے گوجرانوالہ انتظامیہ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی، ویسٹ ٹو انرجی کے منصوبوں میں گوجرانوالہ کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، گوجرانوالہ میں نئے سرکاری ہسپتال کیلئے فوری کام شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔ سینئر وزیر نے کمشنر کو سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین اور ڈپٹی کمشنر کو ایم ڈی کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 90فیصد نہیں100فیصد نتائج چاہئیں جن کیلئے دن رات کام کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں