گوجرانوالہ میں ملزموں کو ریلیف دینے کا حربہ، 512 مقدمات کی فرانزک رپورٹس لیٹ

گوجرانوالہ میں قتل ،منشیات، زیادتی اور دیگر سنگین نوعیت کے 512مقدمات کی فرانزک سائنس لیبارٹری کیلئے بھجوائی جانے و الی رپورٹس تاحال پولیس حاصل نہ کر سکی ، رپورٹس تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے ملزموں کو ریلیف مل رہا ہے اور چالان مکمل نہ ہونے کے باعث متاثرین انصاف کے منتظر ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ پولیس نے قتل ، زیادتی ، ڈکیتی اور منشیات کے حوالے سے سینکڑوں نمونے پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری بھجوا ئے تھے جن میں سے ابھی تک تفتیشی افسروں کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے 512 رپورٹس حاصل نہیں کی جا سکیں جس وجہ سے سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث خطرناک ملزموں کو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ریلیف مل رہا ہے ، دوسری طرف رپورٹس تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے متاثرین کو بروقت انصاف ملنا ناممکن ہے ، ذرائع کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر سنگین مقدمات میں ملوث ملزموں کا تعین کرنے کیلئے نمونہ جات فرانزک سائنس لیبارٹری میں جمع کرواتے ہیں لیکن پھر ملزموں سے ملی بھگت کر کے انہیں ریلیف دلوانے کے لئے رپورٹس حاصل نہیں کرتے اور مدعیان کے پوچھنے پر ٹال مٹول سے کام لیتے ہیں ، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اس میں کسی کی کوئی کوتاہی نہیں، صرف 20فیصد رپورٹس زیرالتوا ہیں جبکہ دیگر تمام کو حاصل کر کے مقدمات کے چالان بھی جمع کروا دیئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں