گوجرانوالہ میں صفائی کی صورت حال کی فوری بہتری اورصفائی سے متعلقہ شکایات کے ازالہ سلسلہ میں قائم مقام ڈپٹی کمشنر کنول بتول کی زیر صدارت اہم اجلاس، آپریشنز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کی شرکت ،اسسٹنٹ منیجرز آپریشنز کو ایک ہفتہ میں کارکردگی بہتر بنانے ، ڈیش بورڈ اور جی ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن پر موصول 9ہزار سے زائد صفائی ستھرائی کی زیر التواء شکایات حل کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ، اچھی کارکردگی والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی اور ناقص والوں کے خلاف کاروائی کا بھی عندیہ دے دیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے منیجر آپریشنز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ تمام زونز کی شکایات اور درکار مشینری کی ڈیمانڈ متعلقہ علاقہ کے اسسٹنٹ منیجرز آپریشن سے تحریری طور پر لیں تاکہ سڑکوں اور گلی محلوں سے ہنگامی بنیادوں پر کوڑاکرکٹ اٹھایااور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے ہدایت کہ منیجرآپریشنز تمام زونز کی شکایات پر روزانہ ہر گھنٹے کے بعد آگاہ کریں ، مقررہ وقت میں شکایات کا ازالہ نہ کرنے والوں کا تعین اور ان کے خلاف کاروائی کی جاسکے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ تمام فیلڈافسران اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور خود صفائی ستھرائی کی نگرانی کریں۔
انہوں نے منیجرآپریشنز عامر مشتاق سے ڈیش بورڈ پر موصول شکایات پر اب تک کی پیش رفت بارے استفسار کیا جس پر منیجر آپریشنز نے انہیں بتایاکہ ڈیش بورڈ پر موصول شکایات کے حل کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیا ہے سکواڈ 50سنیٹری ورکرزپر مشتمل ہے اب تک 1 ہزارشکایات حل کر دی ہیں اورجلدتمام زیر التواء شکایات کو حل کردیا جائے گا، منیجر آپریشن نے مزید بتایا کہ حل کی گئی شکایات کی تصاویراور رپورٹ بھی ڈیش بورڈ پراپلوڈ کی جار ہی ہیں، ڈیش بورڈ اور ہیلپ لائن پر موصول شکایات کی مجموعی تعداد 9ہزار سے زائد ہے۔
Load/Hide Comments