گوجرانولہ۔ کمیٹیوں کی تشکیل کا ٹاسک بھی چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمان کے حوالے

گوجرانوالہ:

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمان کی ملاقات،انتظامی وسیاسی امور پر بات چیت ،گورنر نے گوجرانوالہ میں کمیٹیوں کی تشکیل کا ٹاسک شیخ عامر رحمان کو سونپ دیا۔وہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے جامع مشاورت کے بعد ایک ہفتہ کے اندر نام اُوپر بھجوا دیں گے۔تقریباً 30کے قریب کمیٹیوں کے قیام کی تجویز زیر غور ہے۔ علاوہ ازیں چیئرمین نے گورنر کو جی ڈی اے کے معاملات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی پالیسی اور وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ادارہ کے ہر شعبہ میں شفافیت کو یقینی بنایا جارہا ہے،کرپشن کے معاملہ میں زیروٹالرنس کی پالیسی پر کاربند ہیں ، غیر قانونی وگرین لینڈ پر قائم سوسائٹیز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں،عوام کو سہولیات ِبہم پہنچانے کی خاطر جی ڈی اے کی جانب سے سڑکوں ،یوٹرنزسمیت متعدد منصوبوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے،شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباﺅ کو کم کرنے کے کئے بھی مینجمنٹ پالیسی کو ازسرنو مرتب کیا جارہا ہے۔گورنر سرور نے چیئرمین جی ڈی اے کے اقدامات کو خوش آئند قرار دیا۔عامر رحمان نے گورنر سرور کوبتایا کہ گزشتہ ہفتہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ گوجرانوالہ انتہائی کامیاب رہا،جس کے بعد شہر کی صفائی صورتحال وسول ہسپتال سمیت دیگر کے معاملات میں خاصی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمان ملاقات کرتے ہوئے اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان،ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان ودیگر موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں