ٹریفک پولیس گوجرانوالہ کے زیر اہتمام ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے ٹیسٹ میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور گاڑیاں چلانے میں مہارت حاصل کرنے کیلئے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ اس سلسلہ میں ڈی ایس پی مقصود احمد لون نے لائسنس حاصل کرنے کیلئے آنے والی خواتین کی بھرپور شرکت کونہایت خوش آئند قرار دیااور کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ ڈرائیونگ سیکھنے اور ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کرنے میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ حصہ لے رہی ہیں۔قبل ازیں انہوں نے اپنی نگرانی میں خواتین سے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق تحریری امتحان لیا اور اس میں پاس ہونے والی خواتین سے گاڑیاں چلوا کر ڈرائیونگ کا امتحان بھی لیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments