گوجرانوالہ چیمبر نے اہم ترین شاہراہ فوری تعمیر کروانے کا مطالبہ کردیا

گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد عاصم انیس ،سینئرنائب صدر شیخ آصف مظفر اور نائب صدر مصطفی شکیل نے کہا ہے کہ شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ یہ سنگل روڈ پاکستان کے تین اہم صنعتی شہروں فیصل آباد ، شیخوپورہ اور گوجرانوالہ کو آپس میں ملانے اورکاروباری لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ یہ روڈ سنگل اور خطرناک ہونے کے باعث کاروباری برادری سمیت تمام مسافروں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے اورگوجرانوالہ ،شیخوپورہ روڈ پر روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں ۔ اعلیٰ حکام فوری طور پر اس سنگل روڈ کو شیخوپورہ سے گوجرانوالہ تک کم از کم چارلین میں تعمیر کروائیں کیونکہ اس روڈ کو تعمیر کرواکر گوجرانوالہ کو موٹروے سے بھی لنک کیا جا سکتا ہے جس سے کاروباری برادری سمیت عوام کے تمام سفری مسائل حل ہو جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں