علی پور چٹھہ میں تمام ہسپتال میڈیکل ویسٹ اور کچڑاسرعام پھینکنے لگے ،نشئی استعمال شدہ سرنج لگا کر خود کو موت کے منہ میں دھکیلنے لگے ۔علی پور چٹھہ میں سرکاری ، نجی ہسپتال اور اتا ئی استعمال شدہ گلاس ، ڈرپ،انجکشن،بلیڈ وغیرہ یا زائدالمیعاد ادویات کو باہر ہسپتال یا میونسپل کے ساتھ ہی میڈیکل ویسٹ پھینک دی جاتی ہیں۔ ڈرپ اور پلاسٹک کی میڈیکل ویسٹ کو ری سائیکلنگ کر کے دوبارہ قابل استعمال بنائی جاتی ہیں۔ اس طرح شہریو ں میں ہیپاٹائٹس،ایڈز،ٹی بی ودیگر سنگین بیما ر یا ں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ سروے رپورٹ کے مطابق کمسن بچے ان بیماریوں کی زد میں تیزی سے آرہے ہیں جو خالی پلاٹوں میں کھیلتے کودتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں انسی نیٹر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments