بااثر شخص کے اوباش بیٹے نے کالج سے چھٹی کے بعدواپس آتی طالبہ کو سرعام تشدد کانشانہ بناڈالا ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھے والہ وڑائچ کے علاقہ پپناکھہ میں بگڑے رئیس زادے فہد نے سیکنڈ ائیر کی طالبہ (م) کو مبینہ طور پر کالج سے چھٹی کے بعد آٹو رکشہ سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا جس پر طالبہ کے ورثا نے ملزم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ، دوسری طرف متاثرہ طالبہ نے کہاکہ ملزم فہد ذیلدار ایک بااثر باپ کا بیٹا ہے جس نے سرعام سڑک پر رکشہ روکا اور نیچے اتار کر تھپڑ مارے اور میری عزت پر ہاتھ ڈالا جبکہ وہاں موجود لوگوں نے میری جان بچائی ، ملزم کے خلاف کارروائی کیلئے تھانہ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کیخلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments