گوجرانوالہ کی سب سے قدیم شیخ دین محمد لائبریری کی عمارت خستہ خالی کا شکار ہے جبکہ انتظامی غفلت کے باعث لائبریری میں موجود کتابیں ردی میں تبدیل ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شیرانولہ باغ میں پچاس سالہ پرانی شیخ دین محمد لائبریری کی عمارت کھنڈر کا منظر پیش کرنے لگی ۔یہ عمارت میونسپل کارپوریشن کے ذمے آتی ہے ۔اس لائبریری میں کتابوں کے لیے بنائے جانے والے ریک بھی خستہ حال ہو چکے ہیں۔جن میں پڑی قیمتی کتب مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث گرد سے اٹی ہوئی ہیں اور کتابیں پہچان کے قابل بھی نہیں رہیں جس کی وجہ سے شہریوں نے یہاں آنا چھوڑ دیا ہے ۔ لائبریری میں مکڑی کے جالے عام ہیں جبکہ پینے کو پانی ہے نہ واش روم کی سہولت ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کتب بینی کا شوق ذہنی تناؤ کو کم کرکے مثبت سوچ کی حوصلہ افزائی کا ضامن ہے مگر سہولیات کے فقدان کے باعث لوگوں نے لائبریری آنا چھوڑ دیا ہے۔ لائبریری انتظامیہ کے مطابق اعلی حکام کو صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے ،بہت جلد لائبریری کی دوبارہ سے تعمیر شروع کر دی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments