محکمہ لائیو سٹاک گوجرانوالہ کے تعاون سے پہلوانوں کے شہر میں ’’شُترمرغ‘‘کے گوشت کی فروخت کا آغازہوگیا اِس مقصد کے لیے پیپلز کالونی میں ـ”پرائم میٹ سنٹرـ” قائم کیا گیا۔میٹ سینٹر کا افتتاح ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈاکٹر محمد یونس جاوید سے کروایا گیا۔ میٹ سینٹر کے قیام کا مقصد گوجرانوالہ کے شہریوں کو غذائی افادیت سے بھرپور شُتر مرغ کا گوشت مہیا کرنا ہے ۔ ڈاکٹر ہشام حبیب سینئر ویٹرنری آفیسر نے شہریوں کو موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعے آگاہی فراہم کی اور بتایا کہ شُتر مرغ کا گوشت غذائیت سے بھرپور ، کولیسٹرول سے پاک ،پروٹین اور وٹامنز کا بہترین ذریعہ ہے ۔ نیز یہ گوشت امراض ِ دل ، شوگر اور ہیپاٹائٹس میں مبتلا لوگوں کے لیے نہایت مفید ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک گوجرانوالہ ڈاکٹر رانا عبدالرؤف نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں شُتر مرغ کے گوشت کی یہ پہلی باقاعدہ شاپ ہے اور اگر شہریوں کی جانب سے مثبت رد ِ عمل ملا تو مستقبل قریب میں گوجرانوالہ میں ایسی مزید میٹ شاپس کا قیام عمل میں لایاجائیگا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments