ن لیگ کے دور میں گو جرانوالہ کو نظر انداز کیا گیا، مسائل حل کریں گے، پی ٹی آئی

پی ٹی آ ئی رہنما ایس اے حمید نے کہا ہے کہ عوام کے تمام مسائل انکی دہلیز پر حل کریں گے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان وزیر بلدیات کو دورہ گوجرانوالہ کے موقع پر شہر کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیاہے کہ ن لیگ کے دس سالہ دور میں گوجرانوالہ کو بری طرح نظر انداز کیا گیا اور تمام ادارو ں میں کرپٹ اور نا اہل نمائندوں کو تعینات کر کے اداروں کو بد ترین تباہی اور شہرکو مسائل کی دلدل میں دھکیلنے سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ، وزیر اعلیٰ نے تمام مسائل کے حل کیلئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے ۔ رہنمائوں اور کارکنوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر سے گندگی ، خود ساختہ مہنگائی ،تجاوزات ،سٹریٹ کرائمز ، قبضہ مافیا، ٹریفک مسائل کے خاتمے اورتعلیم ، صحت ، صاف پانی اور دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام اداروں کوکرپشن کے پاک کرکے مکمل فعال کرنے اور وسائل کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ رابطہ میں ہیں ہمارے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ سے کھلے ہیں شہری اپنے مسائل لیکر آئیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر دور کر کے تمام محرومیوں کا ازالہ کرینگے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں