گوجرانوالہ:پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں سابق ضلعی صدر رانا نعیم الرحمن خاں،رانا ساجد علی شوکت ،جواد حسن خاں منج،نعمان اﷲ چٹھہ ، رانا محمد الیاس،رانا ساجد اﷲ خاں،ارشاد اﷲ سندھو نے چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمان کی سو روزہ کارکردگی پر بھرپور اعتماد ظاہر کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ چیئرمین جی ڈی اے شہر کی حالت سنوارنے اور مختلف طرح کی مشکلات کے ازالہ کیلئے جو جدوجہد کررہے ہیں وہ پی ٹی آئی حکومت کیلئے باعث اطمینان امر ہے ۔تھوڑے ہی عرصہ میں اُنہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاہے۔جی ڈی اے جیسے بدنام ادارہ کے معاملات کو اُنہوں نے جس طرح ٹھیک کیا ،وہاں ایماندار افسران کا تقرر ہوا ،قانون شکنوں پر ہاتھ ڈالا جارہا ہے جبکہ قانون پسند ڈویلپرز اور سوسائٹیز کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ،یہ سب چیئرمین عامر رحمان کی فہم وفراست کا ثبوت ہے،پارٹی کے خیر خواہ حلقے اُن کے ساتھ ہیں۔رہنماﺅں نے برملا اعلان کیا کہ شہر کی بہتری اور عوام کے مفاد کیلئے چیئرمین جو بھی قدم اُٹھائیں گے اُس کا ہر طرح سے ساتھ دیں گے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments