گوجرانوالہ: بغیر تصدیق سٹڈی ویزہ ایجنٹوں‌ کیخلاف کارروائی کا بڑا فیصلہ، تفصیلات جان لیں

ایف آئی اے نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کے بغیر سٹڈی ویزہ کا کاروبار کر نیوالے ٹریول ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دیدی ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کے بغیر تعلیمی ویزہ کا کاروبار کر نیوالوں کیخلاف کارروائی کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل نے ٹیم تشکیل دی ہے جو کہ سٹڈی ویزہ کا کاروبار کرنے والوںکا ڈیٹا اور ان کی بینک تفصیلات کٹھی کر یگی ۔ بیرون ممالک سے ڈیپورٹ ہوکر آنے والوں کی شکایات پر ایف آئی اے نے تعلیمی ویزے کی آڑ میں نوجوانوں کو لوٹنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ۔ بعض کنسلٹنٹس کی جانب سے گھر بیٹھے بیرون ممالک کی ڈگری حاصل کرنے کے اشتہارات کیبل اورانٹر نیٹ پرچل رہے ہیں ۔اکثر نوجوان بیرون ممالک سے ڈگریاں لے کر پاکستان آتے ہیں تو ان کی ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے تصدیق نہیں ہوتی ۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تعلیمی ویزے کی آڑ میں نوجوانوں کو لوٹنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ نوجوان تعلیمی ویزے کے سلسلہ میں بیرون ملک جانے سے قبل ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے اس ملک کے ادارے کے متعلق تصدیق کر لیا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں