گوجرانوالہ: بلدیاتی اداروں کے آڈٹ کا فیصلہ، نمائندے اور افسران مشکل میں پھنس گئے

گوجرانوالہ ڈویژن کی تین میونسپل کارپوریشنز ،3ضلع کونسلز سمیت35 بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں ،اخراجات اور ریکوری کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،ضلعی سطح پر آڈٹ ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو حالیہ جاری ہونے والے ترقیاتی منصوبوں اور سالانہ بجٹ کے محکمہ بلدیات کے مجموعی 7 ارب83 کروڑ روپے کے فنڈز کی جانچ پڑتال کریں گی ،محکمانہ اخراجات اور ریکوری کی مد میں اربوں روپے کے فنڈز کی بھی چھان بین کی جائیگی ،آڈٹ رپورٹ پنجاب حکومت سمیت دیگر اداروں کو ارسال کی جائے گی جبکہ غفلت کے مرتکب افسر وں کے خلاف کارروائی کیلئے بلدیات حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن سمیت پنجاب کے 36 اضلاع کے بلدیاتی اداروں میں ترقیاتی منصوبوں ،صفائی وستھرائی کے نظام کوبہتر بنانے کیلئے فنڈز فراہم کئے تھے جس سے 7 ہزار 569 شہری ودیہاتی یونین کونسلوں اور وارڈز میں ترقیاتی منصوبوں کا جا ل بچھانے کا کام شروع کیا گیا تھا جبکہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت 3281 دیہی یونین کونسلوں میں سیوریج سسٹم ،گلی نالیوں کی تعمیرو مرمت کیلئے 8 ارب 20 کروڑ25 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔سیکرٹری بلدیات نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز خرچ کئے تھے اور گوجرانوالہ ڈویژن کیلئے مجموعی طور پر7 ارب83 کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے جس کیلئے آڈٹ لازمی قرار دیا تھا مگر گزشتہ سال ان فنڈز کا آڈٹ نہ ہوسکا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں