گوجرانوالہ: خالد عزیز لون کو انتہائی اہم عہدہ مل گیا، مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے سینئر نائب صد ر خالد عزیز لون کو وزیراعلیٰ شکایات سیل ضلع گوجرانوالہ کا چیئرمین مقرر کردیا گیا، اس سلسلہ میں وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
خالد عزیز لون نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرینگے، ان کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو عوامی شکایات سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں