انتظامیہ کی غفلف، گرین بیلٹ تباہ، پھولوں کے بجائے کوڑے کے ڈھیر

کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی گرین بیلٹ انتظامیہ کی غفلت اور لاپروا ئی کے باعث تباہ ہو گئی ،گرین بیلٹس پر پھولوں کے بجائے کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،شہر کا حسن برباد ہو گیا ۔ گوجرانوالہ میں دو سال قبل جی ٹی روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر بنا ئی گئی گرین بیلٹ پر سڑک کنارے خوبصورت اور رنگ برنگے پھول لگے ہوتے تھے جو بالکل ختم ہو چکے ہیں ۔گرین بیلٹس کی جگہ پر کچر کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔اس کے علاوہ شہریوں نے گرین بیلٹس میں ٹھیلے لگا رکھے ہیں ،پھل فروشوں نے ریڑھیاں لگا رکھی ہیں۔تجاوازت نے بھی گرین بیلٹ کا حسن برباد کر دیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پھولوں کی مہک کے بجائے کچرے کی ناگواربدبو اور سوکھی گھاس نے شہر کاحسن برباد کر رکھا ہے ،ذمہ داروں کو فوری طور پر ایکشن لینا چاہیے ۔وائس چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی علی شبیر کا کہنا ہے کہ محکمہ کے کرپٹ عملہ کی وجہ سے گرین بیلٹ تباہ ہوئی ہے ۔چار ماہ سے عملہ گرین بیلٹ کی صفائی پر نہیں جا رہا ، کام چور عملہ کے خلاف کارروائی بھی کر رہے ہیں۔جی ٹی روڈ پر قائم گرین بیلٹ کی بحالی کے لیے اسے دو زونز میں تقسیم کر دیا گیا ہے ،بہت جلد گرین بیلٹ پر رنگے پھول اور پودے نظر آئیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں