ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی کارروائی سے 4 افراد کی ہلاکت کے معاملہ پر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوشل میڈیا میں خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور سیاسی کارکنوں نے ساہیوال واقعہ کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ساہیوال واقعہ چیلنج سے کم نہیں ،پی ٹی آئی نے اقتدار میں آنے سے قبل بلند وبانگ دعوئے کئے تھے ، اب ساہیوال کا سانحہ ہر شہری کیلئے دکھ اور افسوس کا باعث بن چکا ہے ، سی ٹی ڈی کی خودساختہ کارروائی پر حکومت کو سخت اقدامات لینا چا ہیے ۔ سوشل میڈیا پر بعض سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اس واقعہ کو سانحہ پشاور سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ساہیوال نے سانحہ پشاور کی یاد تازہ کردی ہے جس سے ہر شہری پریشان ہوا ہے اورعدم تحفظ کا شکار ہوچکا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments