گوجرانوالہ: دفاتر میں عوام کی رسوائی برداشت نہیں، چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل

چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل ضلع گوجرانوالہ خالد عزیز لون نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں عوام کی رسوائی اور مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کریں گے ،عوام کو حقیقی معنوں میں معاشی اور سماجی انصاف کی فراہمی یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے موجودہ حکومت نے عوامی مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل قائم کیا ہے۔ شکایا ت سیل کے ممبران عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنا مثبت کردارادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی کے ملنے والے مختلف رہنماؤں کے وفود سے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرافضل مبشر چیمہ ،ڈاکٹر طاہر شہزاد ،سردار عبد الماجد ایڈووکیٹ اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ عوامی ترقی وخوشحالی ہی پی ٹی آئی کی حکومت کا مشن ہے جو کو کارکن پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے سرکاری اداروں میں عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کروائے جائیں گے اور کرپشن ،بد عنوانی کا خاتمہ کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں