گکھڑ اور گردونواح کے دیہات میں کیمیکل ملے گٹروں کے گندے پانی سے فصلوں کی کاشت جاری ہے ،زہریلے پانی سے پیدا ہونے والی سبزیوں کے استعمال سے لوگ معدے اور جگر کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق گکھڑ میں فیکٹریوں کے کیمیکل ملے گٹروں کے گندے پانی سے سبزیاں کاشت کی جا رہی ہیں ۔گکھڑ کے گٹروں اور فیکٹریوں کا پانی سیم نالی اور گندے پانی کے ڈسپوزل سے گزرنے والے پانی پر کسانوں نے پیٹر انجن لگا کر فصلوں کو گندے پانی سے سیراب کرنا شروع کر رکھا ہے ۔گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کے استعمال کی وجہ سے لوگ معدے جگر اور پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں ۔شہریوں نے گندے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیاں فوری تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Load/Hide Comments