گوجرانوالہ میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپ ، شہریوں پر موت کے سائے

شہر اور گردونواح میں جا بجا قائم منی غیر قانونی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ سٹیشن شہریوں کے سر پر موت کے فرشتے بن کر منڈلانے لگے ،انتظامیہ کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دینے لگی۔ شہر اور گردونواح کے مختلف علاقوں جی ٹی روڈ، سیالکوٹ روڈ، ڈسکہ روڈ، کالج روڈ،سرکلر روڈ اور دیگر مقامات پر عرصہ دراز سے غیر قانونی منی پٹرول پمپس قائم ہیں جہاں حفاظتی قواعد وضوابط کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے کے ساتھ ساتھ غیر معیاری سمگل شدہ پٹرول مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے جس کے استعمال سے گاڑیوں موٹر سائیکلوں کے انجن آئے روز خراب رہتے ہیں، پٹرول پمپوں کے دور ہونے کی وجہ سے شہری مجبوری میں ان پمپوں سے رجوع کرتے ہیں جہاں پلاسٹک کی بوتلوں میں پٹرول فروخت ہوتا اور فی لٹر پر 5سے 10روپے تک زائد وصول کئے جاتے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بوتلوں میں غیر محفوظ طریقے سے پٹرول کی فروخت کسی بھی وقت بڑے حادثے کو جنم دے سکتی ہے ۔حکام صورتحال کا نو ٹس لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں