گوجرانوالہ ڈویژن میں 25فیصد خواتین ووٹرز نہ بن سکیں ،خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کیلئے کالجز و یونیورسٹیوں کی طالبات کے شناختی کارڈز بنانے کا فیصلہ کرلیا ، الیکشن کمیشن، نادرا، ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسر متحد ہوکر طالبات کو شناختی کارڈ بنوانے کیلئے قائل کرینگے ۔گوجرانوالہ ڈویژن کا شمار ملک کے ان علاقوں میں ہے جہاں خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کم ہے ۔ سرکاری طور پر اس سلسلے میں کئے جانے والے سروے میں حقائق سامنے آئے کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں10لاکھ کے قریب خواتین شناختی کارڈز سے محروم ہیں، ان کے شناختی کارڈز بنا کر انہیں ووٹرز لسٹوں میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور نارووال کے اضلاع میں بیشتر خواتین کو وراثت سے محروم رکھنے یا دوسری وجوہات کی بنا پر ان کے شناختی کارڈ ہی نہیں بنوائے گئے جس وجہ سے ان کے ووٹ رجسٹرڈ نہیں ہوسکے ۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسروں و اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں کو کالجز و یونیورسٹیوں میں ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بالغ طالبات کے شناختی کارڈ بنائے جاسکے اور خواتین کو ووٹرز میں شامل کرکے کمی کو پورا کیا جاسکے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments