گوجرانوالہ: پی ٹی آ ئی رہنما محکموں میں کمیٹیوں کی تشکیل نو پر متفق، گورنر پنجاب نے ٹکٹ ہولڈرز کی حما یت کا اعلان کردیا

ضلع گوجرانوالہ میں 30 سرکاری محکمہ جات کی کمیٹیوں کی تشکیل نو کے معاملہ پر پی ٹی آئی کے 6قومی اسمبلی کے حلقوں کے ٹکٹ ہولڈرز متحد ہوگئے جبکہ گورنر پنجاب نے بھی ٹکٹ ہولڈرز کی حما یت کا اعلان کردیا ،گوجرانوالہ کی محکمانہ کمیٹیوں میں افواہوں کی تردید کردی جس پر پی ٹی آئی کے تمام ٹکٹ ہولڈر ز نے باہمی اتحا د سے کمیٹیوں کی تشکیل نو پر اتفاق کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ضلع میں سرکاری محکمہ جات کی کمیٹیوں کی تشکیل نو کیلئے پی ٹی آئی کے بیشتر ٹکٹ ہولڈرز اور بعض عہدیداران میں اختلافات تھے ، چیئرمین جی ڈی اے شیخ عامر رحمن کی جانب سے گورنر پنجاب سے ملاقا ت کے بعد سرکاری محکموں کی کمیٹیوں کا ٹاسک سونپنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جس پر گوجرانوالہ ضلع کے 6قومی حلقوں کے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈرز چودھری صدیق مہر، رانا نذیر احمد خان ،چودھری بلال اعجاز ،احمد چٹھہ ،میاں طارق محمود اور علی اشرف مغل نے ہنگامی اجلاس طلب کیا اور کسی بھی شخصیت کی جانب سے گوجرانوالہ کے انتظامی اور تنظیمی معاملات میں مداخلت پر تشویش کااظہار کیا جس پر گورنر پنجاب چوہدری سرور نے تردید کرتے ہوئے واضح کردیا کہ گوجرانوالہ کی انتظامی کمیٹیوں اورتنظیمی امور میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں