یہ بات کینیڈا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
برٹش کولمبیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ فلاحی کاموں پر اپنی آمدنی کو خرچ کرتے ہیں ان میں ہائی بلڈ پریشر کی شرح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آتی ہے۔
اس کے لیے محققین نے 128 بالغ افراد کو 40 ڈالرز تین ہفتوں کے لیے دیئے گئے اور ان میں سے نصف کو وہ رقم خود پر جبکہ باقی شرکاءکو دیگر افراد پر خرچ کرنے کے لیے کہا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ اس سے پہلے ہائی بلڈ پریشر کے مریض تھے اور انہوں نے اس تجربے کے دوران دیگر افراد کی ضروریات پوری کرنے کی کوشش کی تو ان میں فشار خون کی سطح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔
اس کے مقابلے میں پر جنھوں نے پیسے خود پر خرچ کیے ان کے بلڈ پریشر کی سطح میں اس عرصے کے دوران کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔
محققین کے مطابق اپنی آمدنی سے پیاروں کے لیے تحائف خریدنا اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے سے بلڈ پریشر کی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ دیگر افراد پر اپنی آمدنی خرچ کرکے خود کو ان سے قریب تر محسوس کرتے ہیں۔
یہ تحقیق طبی جریدے جرنل ہیلتھ سائیکلوجی میں شائع ہوئی۔