گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ پر 3سال قید، 5لا کھ جرمانے کا فیصلہ

ڈویژن بھر کے طبی مراکز، سرکاری ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ ہنگامہ آرائی پر تین سال قید ، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ہسپتالوں کے عملے پر تشدد کرنیوالوں کو عمر قید کی سزا ہو گی ، املاک کو نقصان پہنچانے والے شخص کو نقصان کا ازالہ بھی کرنا ہو گا۔ جھگڑا دنگا فساد ناقابل معافی ناقابل ضمانت جرم تصور ہو گا۔ حکومت پنجاب نے کابینہ کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی پیش کرنیکی تیاریاں مکمل کر لی ہیں ، منظوری کے بعد بل فوری طور پر نافذ العمل ہو جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں