محکمہ اینٹی کرپشن نے گوجرانوالہ ریجن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر زسے تمام سرکاری زرعی و کمرشل اراضی، املاک، عمارات جن پر ناجائز قبضے ہیں کا ریکارڈ طلب کر لیا ، مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ فہرست مرتب کر کے فوری طور پر مذکورہ سرکاری اراضی کو واگزار کرا کر تحویل میں لیں ،محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے سال 2019میں اب تک ریجن بھر سے 2ارب، 35کروڑ سے زائد کی ریکوری خزانہ میں جمع کرا دی ۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کی خصوصی ہدایت پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ فرید احمد نے ریجن بھر میں تما م ڈپٹی ڈائریکٹرز،اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سرکل افسر وں اینٹی کرپشن کو تاکید کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جہا ں کہیں بھی سرکاری اراضی کسی بھی شخص کے ناجائز قبضہ میں ہے کی بابت متعلقہ محکمہ کے نوٹس میں لا کر، ناجائز قبضہ میں ملوث ذمہ داروں کا تعین کریں اور سرکاری افسران و اہلکار وں ، جن کی ملی بھگت سے مذکورہ سرکاری اراضی و پراپرٹی پر قبضہ ہوا ہے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لاکرسرکاری اراضی کو فوری طور پر واگزار کرایا جائے ۔ علاوہ ازیں محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے سرکاری ملازمین کی فہرستیں مرتب کر کے اثاثہ جات کی چھان بین کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments