سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے مطابق اشرف مارتھ شہید پولیس لائنز گوجرانوالہ میں ڈرائیورز کی استعداد کاربڑھانے اورانہیں عصرِحاضر کے ڈرائیونگ اصولوں سے آگاہ کرنے کیلئے بارہ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ضلع بھر سے پولیس ڈرائیور مرحلہ وار شرکت کرتے ہیں اور ان کو گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے متعلق خصوصی لیکچرز دئیے جا رہے ہیں ۔ گزشتہ روز ورکشا پ میں تیس سے زائد ڈرائیورز نے شرکت کی ۔اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود نے کہا کہ تمام سرکاری گاڑیاں سرکار کی ملکیت ہیں اور ان کی دیکھ بھال کرنا ڈرائیورز کی ذمہ داری ہے ۔ ڈرائیورز کو اپنی ڈیوٹی ایمانداری اور لگن سے سرانجام دینی چاہیے ۔ جتنا تیل کارِسرکار کو سرانجام دینے کے لیے ضروری ہوگا وہ ضلعی پولیس بروقت فراہم کرے گی ۔ کرپٹ ، نااہل ، غیرذمہ دار اور تیل چوروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments