گوجرانوالہ کے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ منظور، چند دنوں میں نیا ہسپتال شروع ہوگا

پنجاب حکومت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور 500بیڈ پر مشتمل نئے ہسپتال کے منصوبے کو جلد ہی مکمل کرنے کی ہدا یت کردی ،سالہا سال سے خراب پڑی مشینری کی مرمت اور آپریشن تھیٹرز میں اضافہ کیلئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ، بہت جلد عمران خان کے ویژن کے مطابق گوجرانوالہ کے شہریوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر کے انکی محرومیوں کا ازالہ کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کے موقع پر مریضوں اور انکے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے دس سالہ دور میں صحت کے شعبہ کو بری طرح نظر انداز کر کے تباہ کر دیا گیا ،ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ناکافی طبی سہولیات کی وجہ سے پرائیویٹ ہسپتالوں اور لاہور جانے پر مجبور عوام کو ریلیف دینے کیلئے کام کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے سی ٹی سکین اور ایم آر آئی سیکشن کے دورے کے موقع پر مشینوں کی کار کردگی اور سہولیات کا جائزہ لیا اور ان کو درپیش مسائل کو وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کے نوٹس میں لا کر جلد سے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی تاکہ گوجرانوالہ کی عوام جدید طبی سہولیات سے مستفید ہو سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں