کمشنراورڈپٹی کمشنرکاجھاڑولگاکر ہفتہ صفائی مہم کاآغاز

کمشنر اسد اﷲ فیض اور ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے منی سپو رٹس کمپلیکس شیخوپورہ موڑ سے جھاڑولگاکر ہفتہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ گوجر انوالہ کو15روز میں صاف ستھرا بنا کر دم لیں گے ، شہر کی تمام اہم شاہراؤں سے کوڑا کو لیکشن کے عارضی پوائنٹس ختم کرکے متبادل جگہوں پر منتقل کر دیئے جائیں گے ،شاہراؤں اور شہری آبادیوں کی صفائی ستھرائی کا خاض خیال رکھاجائے گا اور اس مقصد کو کامیاب بنانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر اور کمیونٹی کاتعاون ناگزیر ہے ۔ دستیاب وسائل کے موثر استعمال اور بیک لاک کوڑا کرکٹ کیلئے خصوصی نائٹ آپریشن کا بھی آغاز کیاجائے گا۔ اس طرح کوڑا کرکٹ کے پوائنٹس کو اتوار کے روز کلیئر کر دیا جائے گا۔ شہریوں کافرض ہے کہ وہ اپنے اطراف کے ماحول کا خاص خیال رکھیں اور اپنے گھروں ’دکانوں کے باہر اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں تاکہ مل جل کر شہر کو صاف ستھرا بنایا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں