گوجرانوالہ میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہونے لگا ، مختلف وجوہات کی بنا پر گزشتہ چھ ماہ کے دوران 180 خواتین کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے 180 خواتین تشدد کا نشانہ بننے کے بعد مختلف سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج رہی ہیں ، ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ زیادی تر خواتین نے شکایت کی کہ ان کے شوہر انہیں معمولی معمولی باتوں پر تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ متعدد ایسی تھی جن کا تعلق غریب گھرانوں سے تھا اور وہ جہیز نہ لانے کی وجہ سے تشدد کا شکار ہوتی رہیں ۔ مختلف واقعات میں تشدد کا نشانہ بننے والی 180خواتین میں سے بیسیوں انصاف کے لئے تھانوں میں پہنچیں جن میں سے متعدد کے مقدمات درج کر کے کارروائی کی گئی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ زیادہ تر خواتین شوہر اورر سسرالیوں کے تشدد کا شکار ہوتی ہیں جن کے درمیان صلح کروا دی جاتی ہے جبکہ خواتین کی رضا مندی نہ ہونے پر مقدمات کا اندراج کیا جاتا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments