گوجرانوالہ: رشتہ داروں کو ملنے آ ئی خاتون سے 4افراد کی اجتماعی زیادتی

کنگنی والا گوجرانوالہ سے رشتہ داروں کو ملنے کیلئے پن داتھے آنے والی خاتون(ز) کو 4افراد نے بہانے سے اپنے ڈیرہ پر لے جاکر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ خاتون انصاف کی فریاد لے کر تھانہ صدر پسرور پہنچ گئی ،پولیس نے خاتون کے بیان کے مطابق مقدمہ نمبر31/19درج کرلیا تاہم خاتون کا طبی ملاحظہ کر انے کے بجائے اس سے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں بیان دلوا دیا کہ وہ طبی ملاحظہ نہیں کرانا چاہتی۔
بعد ازاں خاتون نے سینئر قانون دان چودھری خالد مسعود کے ساتھ علاقہ مجسٹریٹ صغیر احمد کی عدالت میں حاضر ہو کر بیان دیا کہ وہ طبی ملاحظہ کرانا چاہتی ہے عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ خاتون (ز) کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور لے جایا جائے جہاں لیڈی ڈاکٹر اس کا ملاحظہ کرکے رپورٹ دے۔ جس پر پولیس خاتون کو ہسپتال لے گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں