چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل ضلع گوجرانوالہ خالد عزیز لون نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں میں عوامی مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کیلئے باقاعدہ کام شرو ع کردیا اور حکومت کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کیلئے طریقہ کار اور قوانین بھی وضع کردئیے گئے ہیں سرکاری اداروں میں عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹیں ڈالنے والے افسروں اور ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان کی برطرفی کیلئے براہ راست وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹریٹ کو مراسلہ ارسال کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژ ن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جائے گا شکایات سیل کو چوبیس گھنٹے فعال کیا جائے گا اور48 گھنٹے میں بڑے سے بڑے مسئلہ کو حل کیا جائے گا عوامی مسائل کے حل اورشکایات کے اندراج کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments