گوجرانوالہ: چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل کی پولیس افسروں کیساتھ تعارفی میٹنگ

چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل ضلع گوجرانوالہ خالد عزیز لون کے ساتھ پولیس افسروں کے ساتھ پہلی تعارفی میٹنگ منعقد کی گئی
جس میں آر پی او طارق عباس قریشی، سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود ،ایس پیز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز،رانا فیصل رؤف ،مصطفی خالد لون بھی موجود تھے ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد عزیز لون اور آر پی او طارق عباس قریشی نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کا ذمہ دار کوئی ایک نہیں بلکہ ہم سب ہیں ۔ شہریوں کا بھی فرض ہے کہ وہ پولیس سے تعاون کریں ، شکایات کے فوری حل کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں