عدالت نے ایف آ ئی افسران کو وردی پہن کر ملزم پیش کرنے کا حکم کیوں دیا؟ ابھی تفصیلات جان لیں

ایف آئی اے افسروں کے بجائے پرائیویٹ افراد کی جانب سے انسانی سمگلنگ کے مقدمات میں زیر حراست ملزموں کو عدالت میں پیش کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، ایف آئی اے کے تفتیشی افسر بھی سرکاری ڈریس پہن کر پیش نہیں ہوتے ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیشی افسر وں کو وردی پہن کر زیر حراست ملزموں کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ زیر حراست ملزموں کو پرائیویٹ افراد کے ہاتھوں پیش کرانے کے انکشاف پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کے افسر وں کو باوردی خود عدالت میں پیش ہو نے کا حکم دیا ہے ۔ گزشتہ روز بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے زیر حراست ملزموں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست دی تاہم مجسٹریٹ نے ان کی شناخت دریافت کی اور انہیں وردی پہن کر ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دیا ۔ مجسٹریٹ نے عدالتی عملہ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کسی غیر سرکاری شخص سے ایف آئی اے کے مقدمات کی فائلز نہ لیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں