میٹرک میں پہلی پوزیشن والے کوایک کروڑ انعام کا منصوبہ ختم، اساتذہ اور طلبہ مایوس

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے تبادلے بعد میٹرک کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن لینے والے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کو ایک کروڑ روپے انعام دینے کامنصوبہ ختم کر دیا گیا ،شہر بھر میں اس سلسلہ میں لگے سارے بینرز بھی اتر گئے جس کے بعد اساتذہ اور طا لبعلموں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔سابق ڈپٹی کمشنر رائے منظور حسین نے ایک ماہ قبل محکمہ تعلیم کے افسران سے میٹنگز کے دوران اعلان کیا تھا کہ میٹرک کے امتحان میں اگر کسی سرکاری سکول کا طالبعلم ریکارڈ بریک کرتے ہوئے بورڈ ٹاپ کرے گا تو اسے ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا جس میں اس کے کلاس ٹیچر کا بھی حصہ ہو گا۔ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر ،سکولوں کے باہر بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر د ئیے گئے ۔ڈپٹی کمشنر کی اس کاوش کو نہ صرف تعلیمی حلقوں بلکہ سر کاری حلقوں میں بھی سراہا جاتا رہا لیکن ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کے بعد بینرزا ور فلیکسز اتار دیئے گئے۔ اور یہ انعام دینے کا منصوبہ بھی ختم ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں