ڈپٹی کمشنر نے ڈومیسائل کا اجرا 2دن میں یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقرکا ای خدمت مرکز شاہین آباد اور ڈومیسائل برانچ ڈی سی آفس کا تفصیلی دورہ،ڈومیسائل کا اجرا 2دن میں یقینی بنانے کی ہدایت ،سائلین کی آسانی اور سہولت کے لیے سرکاری سرپرستی میں دی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر اور شفاف بنایا جائے گا، مقررہ وقت میں تمام خدمات کی فراہمی اور سائلین سے فیڈ بیک کے میکانیزم کو مزید موئثر اور بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ای خدمت مرکز کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ علاوہ ازیںڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ میڈم نائلہ باقر نے عہدے کاچارج سنبھالنے کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور افسروں سمیت کوڑے کے کو لیکشن پوائنٹس اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ دریں اثنا چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ شہری مسائل کے بارے میں خصوصی ملاقات کی ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں جاری 5روزہ قومی انسداد پولیو مہم کی پیش رفت اور فیلڈ ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کے جائزہ کے سلسلہ میں سیٹلائیٹ ٹاؤن ،پاپولر نرسری اور رحمان کالونی کے علاقوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں