ریسکیو ذرائع کے مطابق چنداقلعہ کے قریب جڑانوالہ سے سیالکوٹ ائیر پورٹ جانے والی عازمین عمرہ کی تیز رفتار بس فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثہ کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال ذرائع کی جانب سے پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ لوگوں سے بھری بس میں خواتین اور بچوں کے علاوہ پچاس سے زائد افراد سوار تھے جو عمرہ ادائیگی کیلئے قافلے کی صورت میں جڑانوالہ سے سیالکوٹ ائیر پورٹ کی جانب جا رہے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments