جی ٹی روڈ : فٹ پاتھ پر گاڑیاں کھڑی کرنے کا رجحان بڑھ گیا , راہگیروں کو مشکلات

جی ٹی روڈ پر فٹ پاتھوں پر گاڑیاں کھڑی کرنے کے رحجان میں تیزی آنے سے پیدل چلنے والے راہگیروں کومشکلات کاسامناہے ۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر گوندلانوالہ چوک، سیالکوٹی دروازے ، ریل بازار، شیرانوالہ باغ کے علاقوں میں فٹ پاتھ پر گاڑیاں کھڑی کردی جاتی ہیں جو سارادن وہاں کھڑی رہتی ہیں۔ان گاڑیوں کی وجہ سے لوگوں کو پیدل چلنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور راہگیروں کے ساتھ حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر پارکنگ پلازہ بنائے جانے کے بعد امید تھی کہ فٹ پاتھ اور سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کرنے کے رحجان میں کمی آئے گی اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی صورتحال بہتر ہوگی لیکن یہاں معاملہ الٹ چل رہا ہے ۔ یوں محسوس ہورہا ہے کہ یہ فٹ پاتھ پیدل چلنے والوں کیلئے نہیں بلکہ ان گاڑیوں کیلئے بنائے گئے ہیں ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر اور چیف ٹریفک افسراس صورتحال کا نوٹس لیں اور فٹ پاتھوں پر سے گاڑیوں کا قبضہ ختم کروائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں