متعدد افسروں کی سرکاری گاڑیاں گھریلو استعمال میں ہونے کا انکشاف ہوا،پٹرول اور ڈیزل کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے اڑا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ،ریجن بھر میں 200سے زائد افسروں کے پاس سرکاری گاڑیاں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ افسروں کے ڈرائیور سرکاری گاڑیوں میں بچوں کو سکول و کالج لے کرآتے جاتے ہیں ا سکے علاوہ ان کی فیملیاں مارکیٹوں میں بھی سرکاری گاڑی ہی لے کر جاتی ہیں ۔ دوسری طرف حکومت نے دعوی کیا تھا کہ کوئی بھی افسرسرکاری گاڑیوں کا غلط استعمال نہیں کریگا اور دفاتر کے اخراجات بھی کم کر دیئے جائیں گے ، افسروں کا کہنا تھا کہ وہ گاڑیوں کا غیر ضروری استعمال نہیں کرتے اور نہ ہی گاڑیاں ان کی فیملی کے استعمال میں ہیں ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments