اساتذہ کے تبادلے: ن لیگ کے ممبران اسمبلی منت سماجت، پی ٹی آئی رہنما اثرورسوخ استعمال کرنے میں مصروف

سیاستدانوں نے ضلع بھر میں پانچ ہزار سے زائد مردوخواتین اساتذہ کے من پسندجگہوں پر تبادلے کروانے کیلئے سی ای او ایجوکیشن آفس میں ڈیرے آباد کرلئے ، مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی منت سماجت جبکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرز اور دیگر ر ہنماؤں نے اپنی مرضی کی تعیناتیاں کروانے کیلئے اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کر دیا جس پر محکمہ تعلیم کے افسر بھی چکراکر رہ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں دو سال سے اساتذہ کے تبادلے رکے ہوئے تھے جبکہ اب 30جنوری سے قبل ٹرانسفر تعیناتی کا سلسلہ مکمل کئے جانے کی وجہ سے اساتذہ نے اپنی من پسند جگہ اور سیٹ پر تعیناتی کروانے کیلئے حکومتی جماعت کے رہنماؤں سے رابطے تیز کر رکھے ہیں ، پی ٹی آئی کے بعض بااثر رہنماؤں نے دھمکی آمیز رویہ اپنا رکھا ہے جسکی وجہ سے مضبوط سفارش نہ رکھنے والے مردوخواتین نے ایجوکیشن آفس میں احتجاج کرنا شروع کر دیا ہے ، محکمہ تعلیم کے ایک ذرائع نے کہا کہ میرٹ سے ہٹ کر کوئی بھی ٹرانسفر نہیں کی جائیگی اور پہلے مرحلے میں دور دراز تعینات خواتین اساتذہ کو ترجیح دی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں