جی ٹی روڈ پر بنائے ڈرینج سسٹم کے مین ہول ٹوٹ پھوٹ کا شکار

گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی نااہلی کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر بنائے گئے ڈرینج سسٹم کے مین ہول ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ شہر کی مختلف شاہراؤ ں پر بنائے جانے و الے نالوں پر مین ہول کے ڈھکن ناقص میٹریل کے باعث ٹوٹ چکے ہیں جس سے کئی حادثات رونما ہونے کے باوجود جی ڈی اے حکام کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ، شہریوں کا کہنا تھا کہ جی ڈی اے کی نااہلی کی وجہ سے فٹ پاتھوں سے گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں