گیس لوڈ شیڈنگ جاری، شہری ہوٹلوں کا کھانا کھا کر بیمار ہونے لگے

شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی 3ماہ سے لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کی زندگی عذاب بن گئی۔ گھریلو خواتین کیلئے کھانا بنانا عذاب بن گیا ہوٹلوں کا کھانا کھانے سے لوگ بیمار ہونے لگے لوگوں کی حکومت کو بد دعائیں مسلسل 3ماہ سے سوئی گیس بند ہے اور گیس تو آ نہیں رہی مگر بھاری بل آ رہے ہیں سوئی گیس کی بندش سے شہریوں کی زندگی عذاب بن چکی ہے اور گھریلو خواتین کیلئے کھانا تیار کرنا نا ممکن اور مشکل ہو چکا ہے لوگ ہوٹلوں کا کھانا کھانے سے بیمار ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے سوئی گیس کی طویل بندش پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں