سابق وفاقی وزیر ورکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ میں غریب عوام کے بجائے مافیا کو ریلیف دیا جس کیخلاف قومی اسمبلی اور عوامی فورم پر بھرپور آواز اٹھائیں گے ،مسلم لیگ ن سمیت دیگر اپوزیشن جماعتیں وزرا کی دھمکیوں سے گھبرانے والی نہیں ہیں ۔ حکومتی بدتمیزی اور دھمکیوں کا تمام اپوزیشن اراکین ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔عوام موجودہ کٹھ پتلی و ناتجربہ کار حکمرانوں سے جلد ہی نجات حاصل کر لیں گے ۔معافی والا میں مسلم لیگی رہنما چودھری علی محمد مہر کی وفات پر اظہار تعزیت کے بعد کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ناقص حکومتی پالیسیوں سے ملک کو تاریخ کے سب سے بڑے مالی خسارے کا سامنا ہے ، تبدیلی کے دعویداروں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ،منی بجٹ میں علیمہ باجی اور دیگر ٹیکس چوروں کو ریلیف دیا گیا ہے ، موجودہ حکمرانوں کو عوامی مسائل اور انکے تحفظ میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments