تحصیلدار اور پٹواری کا کمال ،بھاری رشوت لے کر واپڈا ملازم کی 20کنال زمین دوسروں کے نام منتقل کر دی ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تحصیلدار اور پٹواری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔واپڈا کے ریٹائرڈ ملازم محمد رفیق چوہان ولد محمد بخش چوہان کی چک میں 20کنال 10مرلے زرعی زمین ہے اس زمین کو 2015میں تحصیلدار چودھری محمود احمد بھٹی اور پٹواری حلقہ واسو چودھری لیئق احمد نے رشوت لے کر اور ملی بھگت کر کے انتقال اشرف ،امجد ،عارف ،اصغر پسران بشیر احمد سکنہ چک نمبر 2 کے نام کر دیا جبکہ اس زمین کا اصل مالک محمد رفیق چوہان واپڈا ملازم ہے اس دونمبری اور جعلی انتقال کے بارے میں محمد رفیق چوہان نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو تحریری درخواست دی اور محکمہ ریونیو کے مذکورہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے سخت ایکشن لیا
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments