بڑھتی آبادی نے گوجرانوالہ ڈویژن میں زرعی زمین نگلنا شروع کر دی ۔ ڈویژنل ایگریکلچر لیب کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ دویژن میں زرعی رقبہ کو90فیصد نائٹروجن اور فاسفورس جبکہ40سے 50فیصد پوٹاش کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اس کی زرخیزی میں دن بدن کم کمی واقع ہو رہی ہے ۔ زمینوں کو خالی چھوڑنے ، سال میں دو فصلوں کی کاشت اور متوازن کھادوں کے استعمال سے اس کمی کو پورا کیا جا سکتا ہے ۔محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ جدید دور میں زمینوں کو خالی رکھنے کیلئے ٹائم نہیں دیا جاتا ،ایک فصل کے بعد دوسری اور پھر تیسری کی کاشت سے زرعی رقبہ کی زرخیزی میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے ،حکومت نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کئے تو اس کے بنجر ہونے کا خدشہ لاحق ہو سکتا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments