حکومت نوجوانوں کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے گی، شاہین رضا

پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے میڈیم شاہین رضا نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو منظم کر کے ان کی صلاحیتوں سے مثبت فائدہ اٹھایا جائیگا۔ نوجوانوں میں سپورٹس مین سپرٹ پیدا کر نے کیلئے انہیں متحرک اور فعال بنانے کیلئے مختلف کھیلوں کی جانب راغب کیا جائیگا تاکہ نئی نسل کی ذہنی و جسمانی نشوونما کی جا سکے ۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی سپورٹس اینڈ کلچر فیڈریشن گوجرانوالہ کے نومنتخب جنرل سیکرٹری ملک محمد سعید کی جانب سے دیئے گئے ایک عشائیہ میں خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر سٹی صدر سپورٹس اینڈ کلچر ونگ چو دھری عمر صدیق وکی، ملک محمد ندیم نے بھی خطاب کیا ۔ میڈم شاہین رضا ایم پی اے نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سماجی مسائل حل کر کے ملک و قوم کو خوشحالی کی طرف گامزن کیا جائیگا۔ نوجوانوں کے تعاون سے نئی نسل میں بڑھتے ہوئے منشیات کے رحجان کو ختم کرایا جائیگا اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے ۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے زور دیا کہ وہ نوجوانوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں