پابندی کے باوجود سرکاری ہسپتالوں میں نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا دوران ڈیوٹی موبائل فونز کا استعمال بڑھنے لگا ،مریضوں اوران کے لواحقین میں تشویش بڑھنے لگی ۔ پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی صرف مریضوں پر توجہ دی جائے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو پریشانی نہ ہوسکے ، ہسپتالوں کے انتظامی افسروں کی تبدیلی کے بعد مختلف وارڈز اور ایمرجنسی شعبہ جات میں دوران ڈیوٹی موبائل فونز کا استعمال دوبارہ شروع ہوگیا ہے ۔شہریوں نے کاررو ائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments