ڈویژن بھر کے 18 ہزار سے زائد معذور بحالی سنٹر کے منتظر

پانچ سال گزرنے کے باوجود گوجرانوالہ ڈویژن میں18 ہزار سے زائد معذور افراد کی دیکھ بھال اوربحالی کیلئے سنٹرز کا قیام عمل میں نہ لایا جاسکا معذور افراد صحت مندانہ سرگرمیوں سے محروم چلے آرہے ہیں، پنجاب حکومت کی جانب سے اعلان کے باوجود گوجرانوالہ ڈویژن میں معذوروں کیلئے سنٹرقائم نہ کرنے سے معذور لاوارث ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ ڈویژن بھرمیں 18ہزار 543 معذور افراد ہیں جن میں بصارت سے محروم افراد کی کل تعداد3100 ہے ۔ پنجاب حکومت کی طرف سے اعلانات کئے گئے تھے ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر ،بیت المال اور ضلعی افسر وں پر مشتمل ٹیموں کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی جنہوں نے دعوے کئے تھے کہ معذوروں کے لئے ضلعی سنٹرز کے قیام کیلئے تخمینہ رپورٹیں تیار کی گئی ہیں اور امید ہے کہ ان پر جلد عمل درآمد شروع ہوجائیگا ۔ محکمہ سوشل ویلفیئر ذرائع کا کہنا تھا کہ محکمہ مال کے افسر سنٹرز کے قیام میں رکاوٹ بنے ہیں کیونکہ سنٹروں کے لئے سرکاری اراضی دینے میں سنجیدہ نہ تھے پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ میں قدرتی طور پر ،حادثات اور بیماریوں کے باعث معذور ہونے والوں کیلئے ڈویژنل ادارہ برائے بحالی مریضاں سنٹر قائم کرنے کی منظوری دینے کے باوجود سنٹروں کا قیام عمل میں نہ لانا حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں