گوجرانولہ۔ صدر آرائیں برادری مہر کاشف اپنے سیکیورٹی گارڈ سمیت قتل۔ ملزمان فرار

گوجرانوالہ:
گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ق کا راہنما اور ذاتی محافظ قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے۔ سی پی او نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

صدر ارائیں برادری مہر کاشف صدیق چند روز قبل تحریک انصاف چھوڑ کر ق لیگ میں شامل ہوئے تھے، ان کا اپنے قریبی رشتہ دارمہر عامر سے پراپرٹی کی 10 کروڑ روپے کی رقم کے لین دین کا تنازعہ تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مہر عامر نے آج واپڈا ٹائون میں گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس سے مہر کاشف شدید زخمی جبکہ انہیں بچانے کی کوشش میں سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ مہر کاشف نے پانچ سکیورٹی گارڈز رکھے ہوئے تھے۔ زخمی کاشف مہر کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سے تشویشناک حالت کے پیش نظر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا جارہا تھا کہ یہ رستے میں ہی دم توڑ گئے۔ انہیں پانچ گولیاں لگیں جس میں ایک گولی سر پر بھی لگی تھی۔ مہر کاشف چند روز قبل تحریک انصاف چھوڑ کر ق لیگ میں شامل ہوئے تھے۔ مہر کاشف پیپلزپارٹی کے سٹی صدر خالد ہمایوں قتل کیس میں دس سال جیل رہے، اور وہ دو سال قبل ہی جیل سے رہا ہوئے تھے۔ سی پی او ڈاکٹر معین مسعود نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور ہدایات جاری کی ہیں کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں